سندھ ہائیکورٹ بار کے صدر کا بیٹا اغواء، وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ

 lawyers Observe

lawyers Observe

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر نثار درانی کے بیٹے کے اغوا کے خلاف وکلا نے آج ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا۔

حیدرآباد میں وکلا نے ذوالفقار درانی کے اغوا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ، سیشن کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔

وکلا کے احتجاج کے باعث دور دراز سے آنے والے سائیلین کو مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ قیدیوں کو بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

وکلا رہنماوٴں نے نثار درانی ایڈووکیٹ کے بیٹے ذوالفقار درانی کے بیٹے کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مغوی کو جلد بازیاب کرایا جائے۔

سندھ بار کونسل کی اپیل پر سکھر بار کی جانب سے بھی ماتحت عدالتوں میں کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔

وکلا نے وزیراعلیٰ سندھ سمیت آئی جی سندھ سے مطالبہ کیاکہ مغوی کی بازیابی جلد یقینی بنائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔