کراچی(جیوڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور نوشہرو فیروز کے تبدیل شدہ انتخابی حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فاروق شاہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کراچی کے 11حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے خلاف ایم کیو ایم کی جبکہ ضلع نوشہرو فیروز کے7 حلقوں کے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کے خلاف مرید حسین شاہ کی درخواستوں پرحکم امتناعی جاری کیا تھا جمعہ کے روزعدالت نے ان درخواستوں پر فیصلہ محفوط کر لیا۔