سندھ ہائیکورٹ: بلال کھر کیخلاف درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) پیر کو دوران سماعت وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتا یا کہ ملزم بلال کھر کو دو مختلف مقدمات میں پنجاب پولیس نے گرفتا ر کر رکھا ہے۔ عدالتی احکامات پر علمدرآمد کرانے کے لیے آئی جی پنجاب کی معاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو حکم دیا ہے کہ ملزم بلال کھرکو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ ملزم بلال نے کراچی میں اپنی اہلیہ فاخرہ یونس پرتیزاب پھینک دیا تھا، فاخرہ نے بعد ازاں اٹلی میں فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی اور اس مقدمے میں سیشن جج ساؤتھ نے بلال کھر کو بری کر دیا تھا۔