سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں امن و امان سے متعلق اعلی سطح اجلاس

Chief Justice

Chief Justice

سندھ (جیوڈیسک) چیف جسٹس نے پولیس رپورٹ پر اظہار بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت کے احکامات منوعن ماننے کے احکامات جاری کئے۔ سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں کراچی میں امن و امان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ہوم سیکرٹری نے بتایا کہ صدر پاکستان نے سزائے موت کی اپیلیں پرائم منسٹر کو واپس بھیج دی ہیں۔

اور سندھ میں بیس، اکیس اور بائیس اگست کو چار قیدیوں کو پھانسی دی جائے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہور ہی ہے، یومیہ دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی اب سات افراد کی ہلاکتیں ہورہی ہیں۔

جسٹس مشیر عالم نے پولیس رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور عدالتی احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ رینجرز کے بریگیڈیئر باسط کا کہنا تھا کہ ہم خطر ناک ملزمان کو پکڑتے ہیں عدالتوں رہا کر دیتی ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے ملزمان کی رہائی سے متعلق جاری ہونے والے آرڈرز طلب کرلیے۔