کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کی والدہ کی درخواست پر ڈی جی رینجرز اور دیگر کو 7 دسمبر کے لئے نوٹس جاری کر دئیے۔ سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم حیسن کی والدہ کی تفتیش سے متعلق دراخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گذار ڈاکٹر اعجاز فاطمہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے بیٹے کے مقدمے میں رینجرز اور دیگر ادارے تفتیشی افسر پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
استدعا کی گئی ہے کہ رینجرز اور دیگر اداروں کو تفتیش پر دباؤ ڈالنے سے روکا جائے اور پولیس کو اپنے طریقے سے تفتیش کرنے کا موقع دیا جائے۔
عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی والدہ کی درخواست پر ڈی جی رینجرز اور دیگر کو 7 دسمبر کے لئے نوٹس جاری کر دئیے۔