کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے آٹھ ایڈیشنل ججز کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کل صبح نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیں گے۔ سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججزکی حیثیت سے حسن فیروز،شوکت علی میمن،مسز اشرف جہاں، شاہ نواز طارق، عبدالمالک گدی،نذر اکبر ،محمد جنید غفاراور ظفر احمد راجپوت حلف اٹھائیں گے۔
ایڈیشنل ججز سے حلف چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم لیں گے،تقریب حلف برداری میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز کے علاوہ کراچی، حیدرآباد اور سندھ ہائیکورٹ بارکے صدور اور جنرل سیکریٹریز بھی شریک ہونگے، رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ عبدالمالک گدی کی بحیثیت ایڈیشنل جج تقرری کے بعد فہیم احمد صدیقی قائم مقام رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے فرائض سر انجام دینگے۔