سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے بیان کا نوٹس لے لیا، ذرائع

SHC

SHC

کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے کراچی میں ججوں پر دباو سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عدالت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے بیان میں کوئی صداقت نہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے کراچی میں ججوں پر دباو سے متعلق بیان پرچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے متعلقہ مجسٹریٹ اور پراسیکیوٹرز کو طلب کیا اور ان سے حقائق دریافت کئے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کاکہنا تھا کہ متعلقہ مجسٹریٹ اور پراسیکیوٹر کے مطابق گواہ نے جو بیان دیا مجسٹریٹ نے وہی لکھا، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے بیان میں کوئی صداقت نہیں، ججز بہادری اور دلیری کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں کسی کے دباو میں نہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ ججز نہیں حکومت کمزوری کا مظاہرہ کرتی ہے، اندرون اور بیرونی دباومیں آکر سزائے موت پر عمل در آمد نہیں کیا جارہا ہے۔