سندھ (جیوڈیسک) عدالت نے حکم دیا کہ جن عازمین حج کے نام کوٹہ میں کمی کیباعث رہ جائیں انھیں اگلے سال ترجیح دی جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے پرائیوٹ حج ٹوور آپریٹرزکی درخوست پردس دفعات پرمشتمل فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے جن عازمین حج کے نام کوٹہ میں کمی کے باعث رہ جائیں انھیں دوہزار چودہ اور پندرہ میں ترجیح دی جائے۔
دو ہزار چودہ اور دو ہزار پندرہ میں کرایوں کا اضافہ حکومت برداشت کرے۔ حکم نامے میں کہا گیاحج کوٹہ کی تقسیم سے متعلق تناسب برقرار رکھا جائے، سرکاری کوٹہ کے تحت نواسی ہزار چھ سو پانچ عازمین حج جبکہ پرئیوٹ کوٹہ پر پچپن ہزار پانچ سو تینتیس عازمین حج جائیں گے۔
اگر سرکاری کوٹہ میں کچھ بچ جائے تو وہ کوٹہ پرائیوٹ ٹورزحج آپریٹرز کو دیا جائے، حتمی فہرست عیدکے پانچ روز بعد جاری کی جائے۔ احکامات پرعمل درآمد نہ ہوا تو وزارت مذہبی امور ذمہ دار ہوگی۔