کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے حج کوٹے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حج کوٹے کا 60/40 حکومتی تناسب برقرار رکھنے کو حکم دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے پرائیویٹ ٹوئر آپریٹرز کی حج کوٹے سے متعلق درخواست پر فیصلے میں کہا کہ کوٹے کا 60/40 حکومتی تناسب برقرار رکھا جائے۔ سرکاری کوٹہ 89 ہزار 605 اور پرائیوٹ ٹور آپریٹر کا کوٹہ 55 ہزار 533 عازمین کا ہے جبکہ وہ عازمین جنھوں نے پندرہ مارچ تک حج فارم جمع کرا دیئے ان کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی جائیں۔
سرکای فہرست میں رد وبدل نہ کی جائے، جبکہ کوٹیکی کمی کے باعث حج ویزے سیرہ جانے والے افراد کو آئندہ سال ترجیح دی جائے گی اور ممکنہ اضافی کرایہ حکومت برداشت کرے جب کہ سرکاری کوٹے سے بچ جانے والے ویزے پرائیویٹ ٹور آپریٹر کو دیئے جائیں۔ عدالت نے عازمین حج کی حتمی فہرست عید الفطر کے پانچ روز بعد جاری کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔