سندھ ہائی کورٹ نے حج پالیسی کے خلاف درخواست مسترد کردی

Hajj

Hajj

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کی جانب سے حج پالیسی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کی گئی حج پالیسی کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے، نئی حج پالیسی کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 50 سے کم کرکے 40 فیصد رکھا گیا ہے، پرائیویٹ حج آپریٹرز نے نئی حج پالیسی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنچ کرتے ہوئے حج کوٹہ میں اضافے کی استدعا کی تھی جسے عدالت عالیہ نے مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ نئی حج پالیسی کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار عازمین حج سعودی عرب جائیں گے، نجی حج ٹور آپریٹرز کا کوٹہ دس فیصد کم کرکے سرکاری اسکیم میں اضافہ کردیا گیا ہے ،جس کے بعد اب 60 فیصد عازمین سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حض ادا کرسکیں گے۔