سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کے خلاف توہین عدالت کی سماعت ملتوی
Posted on April 21, 2015 By Mohammad Waseem کراچی, مقامی خبریں
Sindh High Court
کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
شرجیل میمن نے جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ میں عدلیہ کا احترام کرتا اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
پارلیمنٹ میں تقریر کی آزادی ہے اسے عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست ناقابل سماعت ہے لہذا اسے خارج کیا جائے۔ عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔