کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے موٹر وے پولیس میں دیگر محمکوں کے ملازمین کے انضمام کی درخواست کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی۔
سندھ ہائیکورٹ میں موٹروے پولیس میں دیگر محمکوں کے ملازمین کےانضمام کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ایک ہزار ملازمین موٹر وے پولیس میں تعینات ہیں۔دیگر محمکوں کے ملازمین کے انضمام سے موٹر وے کے اصل ملازمین کی حق تلفی ہورہی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ان ملازمین کو ان کے اصل محکموں کو واپس بھیجا جائے۔ ایک ہزار ملازمین واپس کرنے سے ادارے میں بحران پیدا ہوگا۔ عدالت نے سامعت 14 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئی جی موٹر وے پولیس کو طلب کرلیا۔