سندھ ہائی کورٹ کے 4 ایڈہاک ججز نے مستقل ججز کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
Posted on June 27, 2014 By Majid Khan کراچی, مقامی خبریں
Sindh High Court
کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے 4 ایڈہاک ججز نے مستقل ججز کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں 4 نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔
تقریب میں سینئر ججز اور وکلا نے شرکت کی۔ نئے ججوں سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے حلف لیا۔
جسٹس سید محمد فاروق شاہ، جسٹس عزیز الرحمان، جسٹس آفتاب احمد گرور اور جسٹس صلاح الدین پنہور نے مستقل جج کے طور پر حلف اٹھا یا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com