کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا ہائوسز پر حملے اور اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔ ملزم حسن عالم اور شوکت کی انسداد دہشتگردی عدالت درخواست مسترد کر چکی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی پر عدالت نے سوال کیا کہ ساجد محبوب کہاں ہیں۔ پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری نے جواب دیا کہ انہیں کمر کی تکلیف ہے وہ بیمار ہیں۔
عدالت نے کہا ہمیں بھی کمر کی تکلیف ہے، سوال کیا کہ وہ کس ہسپتال میں داخل ہیں؟ بتایا گیا رینجرز کے ہسپتال میں داخل ہیں۔
عدالت نے سماعت ستائیس فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر سپیشل پبلک پراسیکیوٹر پیش نہیں ہوئے تو 50 ہزار جرمانہ عائد کریں گے۔