کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کا عدالتی حکم کے باوجود 8 ماہ کی بچی کو ماں کے حوالے نہ کرنے پر شدید اظہار برہمی، عدالت نے دو لاپتہ شہریوں سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے آٹھ ماہ کی بچی کو عدالتی حکم کے باوجود اس کی والدہ کے حوالے نہ کرنے پردائر درخواست کی سماعت کی، عدالت نے بچی کو ماں کے حوالے نہ کرنے پرشدید برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے تین ماہ پہلے حکم دیا تھا بچی کو عدالت کے سامنے ماں کےحوالے کیا جائے۔ عدالت نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کو17 فروری عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
آٹھ ماہ کی بچی فاطمہ محسن کو اس کے والد نے والدہ سے چھین لیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے دو لاپتہ شہریوں سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔ ان شہریوں کو 2012 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے حراست میں لیا تھا۔