کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور اپنے ہی حکم کو 15 روز تک معطل رکھنے کے فیصلے میں ترمیم سے متعلق درخواست کی سماعت آج ہوگی۔
فروغ نسیم نے موقف اختیار کیا تھا کہ دبئی کے اسپتال سے خط آیا ہے کہ پرویز مشرف کی والدہ کی طبیعت شدید خراب ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے، اب 15 روز کی پابندی ختم کی جائے۔