کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست کی سماعت آج (بدھ کو) ہو گی۔
درخواست پیرکو ان کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے پیر کے روز دائر کی گئی تھی۔ ان کا موقف ہے کہ کسی بھی عدالت نے پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر پابندی نہیں لگائی۔ ان کا نام ایک سال ای سی ایل میں ڈالا گیا لیکن وجوہ آج تک نہیں بتائی گئیں۔