سندھ ہائیکورٹ کے سینئر وکیل ایم ایم طارق کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اے پی ایم ایل
Posted on February 9, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی (پ ر )آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے رہنما اور سیکریٹری اطلاعات سندھ محمدعلی جعفری نے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر وکیل ایم ایم طارق کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں اور ارباب اختیار کی بے حسی نے شہر کراچی کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے شہریوں کا امن و سکون غارت اور روشنیوں کے شہر کی کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔
زبانی جمع خرچ بہت ہوچکا دہشت گر دوں کے خلاف بلا تفریق ٹھوس کاروائی کی جائے۔بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح جرائم کا سبب بن رہی ہیں سیکریٹری اطلاعات سندھ محمدعلی جعفری نے مذید کہا ہے کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ ، ڈی جی رینجرز سے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر وکیل ایم ایم طارق کے قاتلوں کو فوری گرفتار ی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com