سندھ ہائیکورٹ کا شوگر ملز مالکان کو گنے کی کرشنگ کا حکم

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے گنے کی قیمت کم کرنے یا چینی کی قیمت بڑھانے کے حوالے سے دائر شوگر ملز مالکان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے شوگر ملز مالکان کی درخواست پرحکم امتناع ختم کرتے ہوئے گنے کی کرشنگ کا حکم دے دیا۔ عدالت نے گنے کی قیمت 182 روپے فی من برقرار رکھتے ہوئے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ حکومت پر چینی کی قیمت بڑھانے کے لئے دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا۔

واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت سندھ حکومت کو چینی کی قیمت بڑھانے یا گنے کی قیمت کم کرنے کا پابند بنائے۔