کراچی (جیوڈیسک)کراچی سندھ میں قومی اسمبلی کی بیشتر نشستوں کا نتیجہ آچکا ہے ،قومی اسمبلی میں سندھ کی 60 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے صوبہ میں رجسٹرڈ مرد اور خواتین ووٹرز کی کل تعداد ایک کروڑ 89لاکھ 63 ہزار375 ہے۔
اب تک نتائج کے مطابق سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ 33 لاکھ 69 ہزار268 ووٹ ،دوسرے نمبر پر متحدہ قومی موومنٹ 24 لاکھ 8 ہزار 232 ووٹ اور تحریک انصاف نے 7لاکھ74ہزار846 ووٹ لیے ہیں۔
کراچی کے علاوہ سندھ کے 41 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ سے ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو 31 لاکھ 6 ہزار 165 ووٹ ملے ، متحدہ قومی موومنٹ کو 4 لاکھ 57 ہزار 157 ووٹ اور تحریک انصاف کو انہی حلقوں میں ایک لاکھ 40 ہزار 128 ووٹ ملے۔
کراچی میں قومی اسمبلی کی 20 نشستوں میں سے 19 پر انتخابات کرائے گئے ان حلقوں میں مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 71 لاکھ 71 ہزار سے زاید ہے۔ان حلقوں میں متحدہ قومی موومنٹ نے 16 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
ان کے امیدواروں کو 19 لاکھ 49ہزار75 ووٹ لیے ان کے مد مقابل امیدواروں کو کہیں انہتر ،کہیں 60 تو کہیں 49ہزار سے زاید ووٹ ملے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے 18حلقوں میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے حلقہ این اے 250 کراچی 12 پر کامیابی حاصل کی اور پلڑے میں 6 لاکھ 34 ہزار 718 آئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے 248 کراچی 10 پر کامیابی حاصل کی ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار کو 26 ہزار سے زاید اور متحدہ کے امیدوار کو 6ہزار 400 سے زاید ووٹ ملے پیپلز پارٹی کو پورے کراچی میں 2 لاکھ 63 ہزار 103 ملے جو کسی بھی انتخابات میں شہر سے لیے گئے ووٹوں کی کم شرح ہے۔
یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے بعد تحریک انصاف ووٹ حاصل کرنے والی دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ۔