محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، ضابطہ اخلاق پر دستخط کرنے والی تنظیمیں اور فلاحی ادراے ہی کھالیں جمع کر سکیں گے، کھالیں جمع کرنے کیلئے کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی، گاڑیوں پر لوڈ اسپیکر ، مساجد ، مدارس سے اعلان کی اجازت نہیں ہو گی، عید کے تین دن ڈنڈا، سلاخیں یا اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہو گی، محکمہ داخلہ سندھ۔