کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔
کراچی میں سمندری ہوا 10 سے 20 ناٹ کی رفتار سے چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
لاڑکانہ اور جیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ ، دادو اور بے نظیر آباد میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ ، سکھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ ، حیدر آباد ، میرپور خاص اور بدین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ اور ٹھٹہ اور سجاول میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔