سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت رواں ہفتہ کے دوران سندھ کے سی این جی اسٹیشنز کی گیس بندش کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ ایس ایس جی سی سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں تین دن کے لئے بند رہیں گی۔
اعلامیہ کے مطابق منگل صبح آٹھ بجے سے بدھ صبح آٹھ بجے تک، جمعرات صبح آٹھ بجے سے جمعہ صبح آٹھ بجے تک اور ہفتہ کو بھی چوبیس گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ ادارے کی جانب سے یہ اقدامات سندھ میں ڈومیسٹک گیس لوڈ میں اضافے کے باعث کئے جارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے گیس کی فراہمی کا نطام متاثر ہوا ہے۔