سندھ؛ بغیر شناختی کارڈ والے بالغ افراد کی ویکسی نیشن کا عمل شروع

Vaccination

Vaccination

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت سندھ نے بغیر شناختی کارڈ کے حامل بالغ افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع کر دیا۔

ایسے افراد جنہیں شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ان کی کورونا ویکسینیشن بھی شروع کردی گئی، محکمہ صحت سندھ کے مطابق ابتدامیں ایکسپو سینٹر میں ایسے افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا گیا ہے جن کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود نہیں وہ اپنا کوئی دستاویزی ثبوت دکھا کر کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

قومی شناختی کارڈ سے محروم افراد کی ویکسین سینٹر پر بائیومیٹرک کرواکر رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے، اب تک کراچی کے ایسے 2 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں یہ سہولت فراہم کہ جا رہی ہے۔