سندھ : غیرقانونی اسلحہ رضا کارانہ جمع کرانے کی مہم بری طرح ناکام

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) حکومت سندھ کی جانب سیکڑوں روپے خرچ کرکے غیرقانونی اسلحہ رضاکارانہ طور پر جمع کرانے کی مہم بری طرح ناکام ہوگئی، صوبے بھر میں صرف 19 غیر قانونی ہتھیار جمع کرائے گئے۔ غیرقانونی ہتھیارجمع کرانے کی مہم بری طرح ناکام ہوگئی، مہم کی تشہیر پر کروڑوں روپے پانی کی طرح بہا دیئے گئے۔ سندھ بھر سے صرف 19 غیرقانونی ہتھیار جمع کرائے گئے۔ حکومت سندھ نے رضاکارانہ طور پر غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہم تین ہفتے قبل شروع کی تھی۔

جس کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔ گزشتہ روز وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بیان جاری کیا کہ رضاکارانہ طور پر غیرقانونی اسلحہ جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی اور غیرقانونی ہتھیار جمع نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تاہم 12 اکتوبر تک دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد تک صوبے بھر میں صرف 19 غیرقانونی ہتھیار جمع کرائے گئے۔