سندھ، حفاظتی ٹیکوں کے مراکز کو کورونا ویکسینیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ

Corona Vaccination

Corona Vaccination

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے تمام حفاظتی ٹیکوں کے مراکز کو کورونا ویکسینیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے تمام ضلعی صحت کے افسران اور ایم ایس کو احکامات دیے ہیں کہ ہر ضلع کے حفاظتی ٹیکوں کے مرکز سے کورونا ویکسین بھی لگوائی جا سکے گی، تمام ضلعی صحت کے افسر کے دفاتر میں کنٹرول روم بنایا جائے گا اور نجی اسپتالوں میں بھی ویکسینیشن سینٹر بنائے جائیں۔

ڈی جی ہیلتھ نے ویکسین کی کولڈ چین مینجمنٹ کو لازمی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں، اس کے علاوہ تمام مراکز میں بجلی اور ٹیلی فون کے انتظامات کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔