کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کی حکومت کی شمولیت کا علم نہیں ،اس کی تردید کرسکتے ہیں نہ تصدیق ، فی الحال یہ باتیں میڈیا کی حد تک ہیں.
کراچی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے پہلےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کی تصدیق یا تردید سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں صرف میڈیا میں چل رہی ہیں۔
ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کا کوئی فارمولہ میرے علم میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے جو بند نہیں ہوگا۔ بڑی تعداد میں دہشت گرد گرفتار ہوئے ہیں اوردہشت گردوں کو سزائیں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی عدالتیں جتنی جلدی مقدمات چلائیں گی دشہت گردون کو سزائیں ملیں گی۔اانہوں نے کہا کہ منصور قریشی کا قتل سندھ کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔