سندھ : جماعت اسلامی، تحریک انصاف مشترکہ بلدیاتی الیکشن لڑیں گی

Sindh JI, PTI

Sindh JI, PTI

کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایک پلیٹ فارم سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں تحریک انصاف سندھ کے نادر اکمل لغاری کی قیادت میں وفد نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور دیگر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلدیاتی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی جائی گی جو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امور کو حتمی شکل دے گی۔ اجلاس کے بعد نادر اکمل لغاری کا کہنا تھا کہ انتخابات میں مہم چلانے کیلئے عمران خان خود کراچی آئیں گے۔