کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ جو ڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق نے معروف جوڈکا کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ شاہ حسین شاہ کو سیف گیمز منعقدہ بھارت میں گولڈ میڈیل حاصل کرنے پر طلائی چین کا تحفہ پیش کیا ۔شاہ حسین شاہ جو اولمپئن برانز میڈلسٹ حسین شاہ کے فرزند ہیں ،گزشتہ ہفتے نیشنل جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کے لئے اسلام آئے تھے بعد ازاں کراچی آمد پر سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق نے ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس و یوتھ آفیئر حکومت سندھ محمد سلیم رضا کھوڑو نے سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق کی جانب سے پاکستان کے عظیم جوڈوکا شاہ حسین شاہ کو طلائی چین کا تحفہ پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلیم رضا کھوڑو نے کہاکہ شاہ حسین شاہ نے اپنے آباو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا۔
شاہ حسین شاہ پاکستان کا انمول سرمایہ ہیں انہوں نے سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق کو قومی ہیرو کے اعزاز میں شاندار تقریب اور طلائی چین کا تحفہ پیش کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری اسپورٹس شاکر قیوم خانزادہ ،ایڈوائزر سندھ اسپورٹس بورڈ رزاق مشیر ربانی ،مخدوم ارشاد ،سندھ جو ڈو ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمالک ،سیکریٹری و میزبان محمد رفیق ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن ویمن کے سیکریٹری کنزہ بلوچ ،نائب صدر مس امبرین خان ،خرم امجد خان ،اکرم اور زبیر کے علاوہ کھیلوں کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے قومی ہیروں کی شاندار پذیرائی پر سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے اقدام کو سراہا۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر سندھ جوڈو ایسوسی ایشن