کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ رات گئے اچانک بغیر پروٹوکول شہر کے دورے پر نکل گئے۔ وزیر اعلی دورے کے موقع پر فوراہ چوک سے ہوتے ہوئے صدر ایمپریس مارکیٹ پہنچے۔ جہاں انہیں پرانے شہر کی بحالی کے حوالے سے جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلی سندھ نے صدر کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی نے صدر اور اطراف کی سڑکوں پر جمع سیوریج کے پانی کو ایک روز کے اندر صاف کرنے کی بھی ہدایت کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا بڑا شہر ہے اوردہشتگردوں کے نشانے پر بھی ہے۔ عوام کو بھی شر پسند عناصر پر نظر رکھنی چاہیئے۔