کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کراچی سیمت صوبہ سندھ میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے اور انشااللہ یہ صو بہ ٹریفک قوانین پر عملدرامد کرنے والا پاکستان کا واحد صوبہ بن جائے گا ان خیالات کا اظہار وزیرٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے آج نیشنل بینک کے زیر اہتمام ٹریفک پولیس کے تعاون سے منعقد ہونے والی ٹریفک قوانین آگہی واک کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ بڑی مسرت کا مقام ہے کہ کراچی میں آج کلفٹن، ڈیفنس جیسے پوش علاقے میں اس واک کا اہتمام کیاگیا اور اتوار کی صبح اتنی بڑی تعداد میں شہر یوں نے شرکت کی جواس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے شہر ی اچھی سرگرمیوں کی طرف راغب ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کراچی میں ٹریفک قوانین سے آگاہی ہو۔
ناصرحسین شاہ نے نیشنل بینک کی کاوشوں کو جووہ اپناقومی فریضہ سمجھتے ہوئے ملک کی ترقی کے لئے ادا کررہی ہے اس پر وزیر اعلی سند اور اپنی جانب سے زبر دست خراج تحسین ادا کیا نیشنل بینک کے صدراقبال اشرف نے کہا کہ نیشنل بینک ملک کا نہ صرف قومی بلکہ ایشیا کے چندبڑے بینکوں میں سے ایک بینک ہے اور ہم ملکی ترقی کے لئے ہروہ کا م کررہے ہیں جس سے ملک اور عوام کو فائد ہ پہنچے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قو انین سے آگاہی ایک اہم کا م ہے اور ہم اس ملک کی ترقی کے لئے ہر وہ کا م کر ینگے جس سے ملک کے عوام کا فائدہ ہو انہوں نے اعلان کیا کہ یہ واک ہر سال منعقد ہوگی اور نیشنل بینک کے سالانہ کیلنڈر کا حصہ ہوگی تقریب سے PNSC کے چیئر مین عارف الہی، وزیر اعلی کے مشیر نادرحسین خواجہ نیشنل بینک SMD کے سر براہ اویس اسد خان SSP ٹریفک ساوتھ زیشان صدیقی نے بھی خطاب کیا۔
تقریب کی نظامت غلام محمدخان نے کی جبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت عظمت اللہ خان نے حاصل کی تقریب میں کمشنر کراچی اعجاز احمدخان سیکریٹری ٹرانسپورٹ طحہ فاروقی سیکریٹری RTA شاہانی ڈائر یکٹرکالج ضمیر احمدکھوسو وزیراعلی انسپکشن ٹیم کے رکن غلام یٰسین، بابر بیگ، انور مٹن، افشاں شکیل، ماہر تعلیم سید خالد شاہ،سید فہد رضوی،ایم نسیم، قمرعلی قریشی، سعیدآزاد، علیم خان موسی، انور فاروقی، پرویز اقبال، اصضر بلوچ، عمران بلوچ، سعیدآرائیی، ارشد صدیقی، محمدطفیل،اور دیگرموجود تھے جبکہ محمکہ تعلیم اور پولیس کے اسکاؤٹس نے واک کی رہنمائی کی علاوہ ازیں پولیس بینڈنے قومی نغموں کی دھنیں بجائی اور پولیس کے چاک و چوبند گھوڑسوار دستے نے سلامی دی۔