کراچی(جیوڈیسک)کراچی صوبہ سندھ میں ہر قسم کا اسلحہ ساتھ لیکر چلنے اور اس کی نما ئش پر مکمل پابندی عائد کر تے ہوئے تمام اجازت نامے منسوخ کردئیے گئے ہیں ، وفاقی وزارت داخلہ سے جاری شدہ اسلحہ لائسنس پر بھی یہ پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے جاری کئے گئے اعلامیہ کے تحت سندھ بھر میں ہر قسم کا اسلحہ ساتھ لیکر چلنے اور اس کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے جاری کئے گئے تمام اجازت نامے بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کے جاری شدہ اسلحہ لائسنسوں پر بھی یہ پابندی عائد کردی ہے۔