سندھ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی 3 ماہ کی تنخواہیں جاری کر دی گئیں

Lady Health Workers

Lady Health Workers

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے سندھ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی 3 ماہ کی تنخواہیں جاری کر دیں۔ وفاقی حکومت نے سندھ میں 22 ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تین ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں جاری کر دیں۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر روشن بھٹی کے مطابق6 یا7 اپریل تک سندھ کی 22 ہزار 576 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تین ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں مل جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے سے متعلق سیکرٹری صحت اقبال درانی کے احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، ہر ڈسٹرکٹ کو خط لکھ دیئے گئے ہیں لیکن 22 ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کے کاغذات کی پڑتال کرنا آسان نہیں اگر 3 دن بھی ایک ڈسٹرکٹ کو دیئے جائیں تو تقریباً 2 ماہ بنتے ہیں۔