بدین (عمران عباس) سندھ کی زمینیں غیروں کو دینے کے خلاف عوامی جمہوری پارٹی ضلع بدین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ، بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے رہنماؤں خادم تالپر، میر محمد بلیدی، محمد موسیٰ جوکھیو، دنجی مل، دریا خان نظامانی، محمد رمضان سموں، محمد ھاشم سومرو اور دیگر نے کہا کہ سندھ دھرتی کی قیمتی زمینیں صرف سندھی عوام کا حق ہیں، فوجیوں اور غیروں کو سندھ کی زمینیں انعام کے طور پر دینے اور سستے داموں میں فروخت کی جارہی ہیں جو سندھی عوام کے ساتھ ناانصافی اور توہین ہے، انہوں نے کہا کہ یہ زمینیں سندھ میں صدیوں سے رہنے والے، دشمنوں سے لڑنے والے، ہاری، آبادگار اور سندھی عوام کی امانت ہے اور ان کا حق ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے تب سے مسلسل سندھی عوام کے ساتھ دوکھے کیئے جارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ عوامی جمہوری پارٹی حکومت سندھ کے ایسے فیصلوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ سندھ دشمن فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Badin News
بدین (عمران عباس)بدین کے نواحی شہر سیرانی کے گاؤں دریاء خان خاصخیلی کے محنت کش شخص کے تین بچے پراسرار بیماری کے باعث اپائج ہوگئے، ڈاکٹروں سے پولیوکی تصدیق نا ہوسکی، بچوں کی کے ہاتھ اور پاؤں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا، سیرانی شہر کے گاؤں دریاء خاصخیلی میں سائیکل پر بچوں کی چیزیں بیچ کر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے قبول خاصخیلی کے تین بچے پر اسرار بیماری کے باعث اپائج بن گئے، اپائج ہونے والوں میں 15سال کا عبدالغفار، 12سال کا غلام رسول اور 3سال کا سچل تینوں بچوں کے بیماری کے باعث ہاتھ اور پاؤں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، گذشتہ پانچ سالوں کے دوران ان کے جسم میں درد اور سن ہونے کی شکایات کے بعد بچے معروز بن گئے قبول خاصخیلی کے بڑے بیٹے غلام رسول نے بتایا کہ مجھے پہلے بدن میں درد ہوا اس کے بعد بخار ہوا جس کے بعد بابا مجھے سرکاری اسپتال میں لے گئے جہاں پر انہوں نے ہمیں کسی بڑے اسپتال سے علاج کروانے کا مشورہ دیا اس نے مزید بتا یا کہ ہم غریب لوگ ہیں میرا بابا مزدوری کرکے ہمارا پیٹ پالتا ہے اس نے بتایا کہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ ہم علاج کرواتے اور علاج نا کروانے کے باعث ہم تینوں بھائی معذور ہوگئے اور کمر کے نیچے جس نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، تینوں بچوں کے والد قبول خاصخیلی نے بتایا کہ غریب ہونے کے باعث بچوں کا علاج نہیں کروا سکتا، اس نے بتایا کہ بچوں کی بیماری کی خبر سن کر مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندے میرے پاس آتے ہیں اور فوٹو سیشن کرواکر واپس چلے جاتے ہیں اور کوئی مدد نہیں کرتا، اس نے مزید بتایا کمانے والے ایک ہوں اور میرے گھر میں کھانے والے دس افراد ہیں اس نے بتایا کہ کئی بار لوگوں نے مجھے مشورہ دیا ہے کہ ان کو شہر میں لے کر جاؤ کئی لوگ ہیں جو ان کے بہانے سے پیسے دینگے لیکن میرے ضمیر نے یہ گوارہ نہیں کیا کہ میں کسی کے آگے ہاتھ پھیلاؤں، اس نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ میرے بچوں کا علاج کرواکر میرے بڑھاپے کے سہاروں کو بچایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین (عمران عباس) بدین کے شہر ٹنڈوباگوکے قریب ظالم شوہر نے نوجوان حاملہ بیوی کو ڈنڈے مارکر قتل کردیا، گاؤں اللہ ڈنو پٹھان میں ملزم محمد اسلم پٹھان نے اپنی بیوی لیلا کو بیدری سے قتل کردیا، مقتولہ کا لاش ٹنڈوباگو اسپتال لایا گیا جہاں پر لیڈی ڈاکٹر نا ہونے کے باعث لاش کا ماتلی شہر کی اسپتال سے پوسٹ مارٹم کرایا گیا، ٹنڈو باگو پولیس نے ملزم کا گرفتار کرکے لاکپ کردیا جہاں پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملزم محمد اسلم پٹھان نے بتایا کہ اتفاقی طور پر ڈنڈا لگنے کے باعث میری بیوی فوت ہوگئی جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد کاروائی کو آگے بڑھایا جائے گا، دوسری جانب مقتولہ لیلا پٹھان کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ملزم نے ہماری بیٹی کو بڑی بیدردی کے ساتھ قتل کیا ہم اس کو کبھی بھی معاف نہیں کرینگے۔۔