لاہور (جیوڈیسک) چیئرنگ کراس پر منعقدہ جلسہ میں شرکت کیلئے پہنچنے پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔
پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے زیر غور کمیشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز پر تمام سیاسی جماعتیں تبادلہ خیال کریں گی، اپوزیشن کے ٹی او آرز پر اتفاق رائے کے بعد حکومت کیساتھ بات کریں گے، کمیشن سب کو بلا سکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ الزام تراشی نہ کی جائے، پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ اپنے دورہ سندھ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں زمین ہموار کر آیا ہوں خان صاحب پودا لگانے جلد جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی تنہا نہیں، عمران سمیت پوری جماعت میرے ساتھ ہے۔