کراچی: پیپلز پارٹی کے رہ نما آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ سندھ امن وامان کی خاطر کسی بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ سندھ کے نئے وزیر اعلی کے بارے میں فیصلہ صدر آصف زرداری کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ مخالفین الزام تراشی کرتے رہتے ہیں تاہم سندھ میں امن و امان کی خاطر مفاہمت کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے ان کے بھائی ہیں ماضی میں بھی وہ ان کے ساتھ تھے۔ آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ کسی بھی آرڈیننس اور قانون میں ترمیم ہو سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی میں تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔