سندھ کے بلدیاتی اداروں نے نوٹیفیکشن کے بعد بھی اپ گریڈیشن نہ کرکے ملازمین کو مایوس کر دیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے بلدیا تی اداروںنے نوٹیفیکشن کے بعد بھی اپ گریڈیشن نہ کرکے ملازمین کو مایوس کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 14اگست کو اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ /سنیئر کلرک ،جونیئر کلرک کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکشن نکالا تھا۔

جس سے کلریکل اسٹاف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور 1998ء کے بعد موو اور پر پابندی کے بعد پہلی بار سندھ حکومت نے 7،9،14اور 15کے کلرک ملازمین کو اپ گریڈ کیا تھا جس سے ان کی تنخواہوں میں اضافہ بھی متوقع تھا لیکن سندھ کے بلدیاتی اداروں نے مالی بحران کے باعث سندھ حکومت کے اس نوٹیفکشن کو نظر انداز کردیا۔

کیونکہ بلدیاتی اداروں نے اس مالی سال میں 13فیصد تنخواہوں ،پنشن میں اضافے کے بعد تاحال اس میں اضافہ نہیں کرسکی اور اس سلسلے میں فیکسیشن کے حوالے سے سروس بک میں انٹری کا کام بھی ابھی مکمل نہیں کیا اور 4اگست 2016ء کو کلریکل اسٹاف کی اپ گریڈیشن کے نوٹیفکشن کے باوجود اگست کی تنخواہ میں اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ /سنیئر کلرک ،جونیئر کلرک کو اپ گریڈ نہیں کیا جاسکا اور انہیں اضافی تنخواہیں بھی نہیں مل سکیں۔

بلدیاتی ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے 13فیصد تنخواہوں میں اضافے کے ساتھاپ گریڈیشن کا نوٹیفکشن بھی نکال دیا لیکن بلدیاتی اداروں کو فراہم کیا جانے والا OZTشیئر ز میں کوئی اضافہ نہیں کیا جس سے بلدیہ وسطی ،بلدیہ جنوبی 13فیصد اضافی تنخواہوں کی ادائیگی کو بھی ممکن نہ بناسکی اور اپ گریڈیشن کے اضافے کے لئے بھی تیار نہیں جس سے ملازمین مین بے چینی پائی جاتی ہے۔