سندھ :بلدیاتی اداروں میں 6 سالوں میں بھرتیوں کا ریکارڈ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جمع کرنا شروع کردیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے بلدیاتی اداروں میں 6 سالوں میں ترقیوں اور بھرتیوں کا ریکارڈ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جمع کرنا شروع کردیا ،ایکس پاکستان لیو لیکر بیرون ملک جانے والے افرسان کی چھٹیاں منسوخ ہونے کا امکان ۔ذرائع کے مطابق کراچی آپریشن میں تیزی اور نیشنل ایکشن پلان کے دیگر نکات پر عملدرآمد کے آغاز کے ساتھ ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلدیاتی اداروں میں خلاف قانون جعلی بھرتیوں ،جعلی ترقیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جس میں گھوسٹ ملازمین کی بڑی تعداد شامل ہیں جبکہ متعدد سرکاری افسران و ملازمین بیک وقت دو سرکاری نوکریاں بھی کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں ہونے والی بلدیاتی افسران و ملازمین کی گرفتاری کے ساتھ ہی متعدد سرکاری افسران ایکس پاکستان لیو لیکر بیرون ملک منتقل ہوگئے اور کچھ افسران وملازمین بیرون ملک جانے کی تیاری کررہے ہیںتاکہ گرفتاریوں سے بچ سکیں تاہم ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والو ادارے اب ایسے تمام افسران وملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے لئے بھی سرگرم ہوگئے ہیں جس سے سرکاری افسران میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد کرپٹ بلدیاتی افسران کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔