پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لئیتیس نومبر یا سات دسمبر کی دوتاریخیں تجویز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سندھ حکومت نے ستائیس نومبر کو بلدیاتی الیکشن کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لئے سپریم کورٹ کو چودہ دسمبر کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم اس سے پہلے ہی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر بلدیات رانا ثنا اللہ کے مطابق تجاویز کے بارے میں جلد الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا جائے گا۔ دوسری جانب سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے آج سے نئی حد بندیوں کا عمل شروع ہو گا۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے عدالت میں تاریخ دے چکے ہیں۔ چودہ دن کے اندر نئی حد بندیاں مکمل ہوں گی۔