سندھ : نئے بلدیاتی قانون کا مسودہ کابینہ اجلاس میں پیش

Cabinet Meeting

Cabinet Meeting

سندھ (جیوڈیسک) میں نئے بلدیاتی قانون کا مسودہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کر دیا گیا، نئے بلدیاتی قانون میں کراچی کو میٹروپولٹن کارپوریشن بنانے اور انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نئے بلدیاتی قانون کا مسودہ پیش کیا گیا۔

نئے قانون کے مطابق کراچی کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا جائے گا۔ حیدر آباد، میر پور خاص، لاڑکانہ اور سکھر میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ہوں گی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سربراہ میئر اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کا سربراہ چیئرمین ہوگا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ مسودے کو منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ نئے بلدیاتی قانون کا ڈرافٹ سندھ حکومت کی ویب سائٹ پرجاری کیا جائے گا۔