سندھ (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے سندھ کے قوم پرست پارٹیوں اور سول سوسائٹی کو خط لکھ بلدیاتی آرڈیننس 1979 میں تبدیلیوں کے حوالے سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔ حکومت کے محکمہ قانون کی جانب سے صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو کی جانب سے سندھ کے سیاسی تنظیموں سندھ ترقی پسند پارٹی، قومی عوامی تحریک، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، اور دیگر جماعتوں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں کو ایک خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں بلدیاتی آرڈیننس 1979 پیش کیا جائے گا۔
آپ کی تنظمیں اس حوالے سے اپنی تجاویز پیش کرنا چاہیں تو ارسال کردیں۔ تاکہ ان کی روشنی میں نیا بلدیاتی نظام نافذ کیا جائے۔ یہ خط پہنچنے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں نے اپنے اجلاس طلب کرلیے ہیں جبکہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے اس خط کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کی غیر سنجیدہ کوشش قراردیا ہے۔