سندھ (جیوڈیسک) بلدیاتی نظام کے حوالے سندھ میں پیپلز پارٹی نے سیاسی رابطوں کا آغاز کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے بلدیاتی نظام پر ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبز واری سے ٹیلی فون پر پہلا با ضابطہ رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان جمعرات کو با ضابطہ ملاقات ہوگی ذرائع کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے فنکشنل لیگ کے رہنما امتیاز شیخ کو بھی فون کیا اور سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔