سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں ہوا، مرتضیٰ وہاب

 Murtaza Wahab

Murtaza Wahab

سندھ (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً بارہ فیصد تک جا پہنچی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، اومی کرون کے مزید 28 کیس سامنے آنے کے بعد تعداد 270 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورنا کے مثبت کیسز کی شرح تین فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5403 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے، شہر میں 24 گھنٹوں میں 633 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔