کراچی (جیوڈیسک) وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیمیں صوبہ سندھ میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ارسال کیے گئے خط میں صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کی گئی۔
ہیں کہ اہم مذہبی مقامات، سرکاری عمارات و دفاتر، حساس تنصیبات اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔ صوبائی حکومت سیکیورٹی سخت کرکے ایمرجنسی پلان مرتب کرے، اس ہدایت کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ قانون نافذ کرنے و الے اداروںکو ہدایت کردی ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔