سندھ بھر میں میٹرک امتحانات، نقل کیخلاف محکمہ تعلیم کے سخت اقدامات

Matric

Matric

سکھر (جیوڈیسک) میٹرک بورڈ کے تحت سندھ بھر میں امتحانات جاری ہیں، نقل کیخلاف محکمہ تعلیم نے سخت اقدامات کیے ہیں جس کے بعد مختلف شہروں میں نقل کرنے اور کرانے والوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے، تاہم کئی امتحانی مراکز پر اب بھی نقل کی دھوم ہے۔

سکھر، میرپورخاص، حیدرآباداور لاڑکانہ ڈویژن میں میٹرک بورڈکے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں۔ کئی امتحانی مراکز میں اب بھی نقل کا سلسلہ عروج پر ہے، تاہم میڈیا پر مسلسل خبریں نشر ہونے کے بعد محکمہ تعلیم نے سخت اقدامات کئے ہیں۔

حساس امتحانی مراکز پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ نقل کرنے والوں کے پرچے منسوخ جبکہ نقل میں مدد فراہم کرنے والوں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔