سندھ بھر میں صبح 8 بجے 24 گھنٹوں کیلئے سی این جی بند

CNG Station

CNG Station

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹوں کے لیے بند کر دیے جائیں گے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8 بجے سے بند کر دیے جائیں گے۔

سی این جی ایسو سی ایشن کے مطابق 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشن ہفتے کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔