کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی قانونی حیثیت مشکوک ہو گئی، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کالعدم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
سندھ ہائیکورٹ کا بلدیاتی انتخابات میں ترامیم کا فیصلہ آتے ہی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی قانونی حیثیت مشکوک ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کےمطابق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کالعدم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرانی حلقہ بندیوں پر نیا قانون لاگو نہیں ہو سکتا، نئی حلقہ بندیاں کالعدم ہونے کے بعد معاملہ 2001 کی حلقہ بندیوں پر چلا گیا ہے، ادھر الیکشن کمیشن نے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے اپنے تازہ فیصلے میں بلدیاتی انتخابات کے قانون میں ترامیم اور حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دی ہیں۔