بدین (عمران عباس) الیکشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے سندھ میں دوسرے مرحلے 19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیئے ڈسٹرکٹ رٹرنگ آفیسر کو بھجا جانے والا قیمتی سامان انتظامیہ نے لاوارث سمجھ کر ڈپٹی کمشنر آفیس کی سیڑیوں کے نیچے پھنک دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے سندھ میں دوسرے مرحلے 19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیئے ڈسٹرکٹ رٹرنگ آفیسربدین کو بلدیاتی الیکشن کے لیئے قیمتی سامان جس مین رزلٹ شیٹس، اسٹیمپس، الیکشن کٹ، پیڈس، لفافے، اور دیگر سامان بھیجا گیا ہے جو کہ ڈسٹرکٹ رٹرنگ آفیسر ڈی،آر،او بدین کے عملے کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کے باعث لاوارث سمجھ کر ڈپٹی کمشنر آفیس کی سیڑیوں کے نیچے پھنک دیا گیا ہے۔
انتہائی قیمتی سامان محفوظ جگہ پر رکھنے کے بجھائے سرعام پھنک دیا گیا ہے مگر انتظامیہ اس معاملے سے بے خبر ہے، اس طرح کی غفلت الیکشن کے دن کئی مشکلاتوں کو جنم دے سکتی ہے،میڈیا کی ٹیم جب وہاں پہنچی تو وہاں پر کوئی بھی عملدار موجود نہیں تھا، یاد رہے کہ آنے والی الیکشن میں کسی بھی دھاندلی میں یہ قیمتی سامان بڑا کام آ سکتا ہے ، ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس میں سے بیشتر سامان چوری ہوچکا ہے۔