کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے اجراء کا آغاز منگل سے ہوا تھا۔ کاغذات وصول کرنے والوں میں متحدہ قومی موومنٹ، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے ارکان شامل ہیں۔
آج سے کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہو گا جو 29 دسمبر تک جاری رہے گا، جانچ پڑتال اور اعتراضات کے مختلف مراحل کے بعد 13 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، پولنگ 18 جنوری کو ہو گی۔ ادھر پنجاب میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔