کراچی (جیوڈیسک) کراچی نئے بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون پر پیپلز پارٹی کی کمیٹی سے فنکشنل لیگ کے وفد نے ملاقات کی ہے اور اپنی سفارشات پیش کی ہیں۔ فنکشنل مسلم لیگ کے رہنما امتیاز شیخ اور ارکان سندھ اسمبلی پر مشتمل وفد نے وزیر اعلی ہاس میں نئے بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون پر پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی۔
پیپلزپارٹی کے وفد میں نثار احمد کھوڑو، شرجیل میمن، سکندر میندرو شامل تھے۔ پیپلزپارٹی کی کمیٹی نے فنکشنل مسلم لیگ کے وفد کو مسودہ قانون پیش کیا جبکہ فنکشل لیگ کے وفد نے نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی کمیٹی کو اپنی تجاویز دیں۔